عام انتخابات کے تناظر میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی صوبہ بھرکے ہسپتالوں کیلئے گائیڈلائنز جاری ،

25 اور26جولائی کوتمام ہسپتال بغیرکسی وقفے کی24گھنٹے کھلے رہیں گے

منگل 17 جولائی 2018 23:38

عام انتخابات کے تناظر میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی صوبہ بھرکے ہسپتالوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبہ بھرکے ہسپتالوں کیلئے گائیڈلائنز جاری کر دی 25 اور26جولائی کوتمام ہسپتال بغیرکسی وقفے کی24گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ تمام ایکسیڈنٹ اورایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی دونوں دن ضروری عملے،سامان اورادویات سمیت مکمل الرٹ رہیں گے اسی تمام ایم ٹی آئی اورضلعی ہسپتالوں کے سربراہان بھی اپنے متعلقہ جگہوں پرحاضر رہیں گے،گائیڈلائن کے مطابق غیرحاضری کی صورت میں سخت ڈسپلنری کاروائی کی جائے گی تمام ہسپتال خواتین ملازمین سمیت پورے عملے کاڈیوٹی شیڈول بمعہ رابطہ نمبر آویزاں کریں گے ان دو دنوں کے دوران ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کے دفاتر میں افسران پر مشتمل مرکزی کنٹرول اور مانیٹرنگ روم قائم ہوں گے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کے دفاتر کیلئے محکمہ صحت کے مرکزی کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے تمام ڈاکٹروں کے ڈیوٹی شیڈول بمعہ رابطہ نمبرکا اعلامیہ جاری کرے گامرکزی کنٹرول رومز میں سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ موجود اور متعلقہ اداروں کے سربراہان سمیت صوبہ بھر کے محکمہ صحت کے اداروں کے رابطے میں رہیں گے انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ان دو دنوں میں رابطہ کار کے طور پر کام کرے گا اور ان کا تمام عملہ مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر مامور ہوگامحکمہ صحت کسی ناگہانی صورتحال میں موبائل نمبرز نہ ملنے کی صورت میں لینڈ لائن نمبرز کا اعلامیہ بھی جاری کرے گاکسی کو بھی ان دو دنوں کے دوران چھٹیوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ مقامی لوگوں کو مختصر چھٹی وقفوں کے ساتھ دی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی شیڈول میں نہ ہونے والے عملہ ہر وقت آن کال رہے گا۔ایم ٹی آئی سمیت تمام ہسپتالوں کے سربراہان اپنے عملے کے ساتھ انتخابات کے تناظر میں اجلاس بلائیں اور عملے کو الیکشن ڈیوٹی پوری لگن کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دیں۔ محکمہ صحت کی ہدایتکسی ایمرجنسی کی صورت میں کسی ہسپتال کی استطاعت سے بڑھ جانے والی صورتحال کیلئے ڈی جی ہیلتھ دیگر متعلقہ اور قریبی ہسپتال کو ریفر کرنے کیلئے رابطہ اور سہولت فراہم کرے گاانتخابات سے دو روز قبل محکمہ صحت اجلاس طلب کر کے تمام انتظامات اور احکامات کا جائزہ لے گا