کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر آئی جی سندھ نے پولیس کو سیکورٹی اقدامات الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

منگل 17 جولائی 2018 23:41

کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر آئی جی سندھ نے پولیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے کوئٹہ کے علاقے منگوچر میں فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کے تناظر میں سندھ پولیس کو جملہ سیکیورٹی اقدامات انتہائی الرٹ رہتے ہوئے انجام دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر فول پروف بناتے ہوئے رینڈم اسنیپ چیکنگ پکٹنگ موبائل موٹر سائیکل پیٹرولنگ علاقہ ریکی انٹیلی جینس کلیکشن ودیگر ضروری امور کے دوران حفاظت خوداختیاری اقدامات پر عمل درآمد کو مذید سخت کیا جائے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز سرکاری موبائلز پر علاقوں میں نکلیں اور مجموعی ڈپلائمنٹ پر چیک رکھنے اور انھیں وقتاً فوقتاً بریفنگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز سے گریز کیا جائے اورقانون پسند شہریوں کے ساتھ احسن سلوک اور مثبت برتاؤ کو ہر سطح پر ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ شہریوں کے تعاون سے جرائم کے خلاف جاری کاروائیوں کو مذید تیز اور مؤثر بھی بنایاجائے ۔