آل راونڈر حارث سہیل کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک

قومی کرکٹر کا دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 17 جولائی 2018 22:03

آل راونڈر حارث سہیل کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء) آل راونڈر حارث سہیل کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک، قومی کرکٹر کا دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے میں مصروف قومی کرکٹر حارث سہیل کو بری خبر موصول ہوئی ہے۔ آل راونڈر حارث سہیل کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک جس باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیٹی کی صحت خراب ہونے کے باعث حارث سہیل نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حارث سہیل دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی نے حارث سہیل کا متبادل کھلاڑی زمبابوے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ پاکستان اور زمابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے 2 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان ابتدائی دونوں میچز میں فتحیاب رہا۔ جبکہ سیریز کا تیسرا میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔