حضرو کے گائوں چھچھ میں ہر طرف عطائیوں کا راج ،

حکومت کے تمام ادارے عطائیت کو کنٹرول کرنے میں ناکام تحصیل انتظامیہ ، محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ، حکومتی رٹ غائب

منگل 17 جولائی 2018 23:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) حضرو کے گائوں چھچھ میں ہر طرف عطائیوں کا راج ، حکومت کے تمام ادارے عطائیت کو کنٹرول کرنے میں ناکام تحصیل انتظامیہ ، محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ، حکومتی رٹ غائب ، تفصیلا ت کے مطابق سول سوسائٹی فورم کا اجلاس چیئر مین منصبدار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سمندر خان نمبر دار ، ندیم رضا خان ، حافظ نصرت علی خان ، محمد ارشد ، محمد نا صر ، سا جد ، حافظ صدیق ، اعجاز اکرم ، ریاست خان ،آصف محمود بھٹی ،محمد سعیداعوان چیئر مین یو سی شمس آبا د ،حا جی احسان خان جنر ل کو نسلر حضرو سٹی ،محمد صدیق اعوان جنرل کو نسلر پہتی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی انہوںنے علاقہ بھر میں ہر طرف عطائیت کے راج پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ علاقہ کی ہر گلی میں ایک عطائی لو گوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے لیکن حکومت کے ادارے تحصیل انتظامیہ ،محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کا رکردگی کہیں نظر نہیں آتی

متعلقہ عنوان :