Live Updates

الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر پر پابندی عائد کرے،مریم اورنگزیب

منگل 17 جولائی 2018 23:58

الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر پر پابندی عائد کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گذشتہ پانچ سال کے دوران عمران خان کی جانب سے نامناسب اور گالم گلوچ کی زبان کے استعمال پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس شکایت درج کرائے گی جس میں ایک وڈیو میں پاکستان مسلم لیگ کے بینرز ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات