حارث سہیل دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ گئے

منگل 17 جولائی 2018 23:58

حارث سہیل دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل بیٹی کی بیماری پر دورہ زمبابوے چھوڑ کر وطن واپس آگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلے باز حارث سہیل اپنی بیٹی کی بیماری کی وجہ سے دورہ زمبابوے چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے ہیں، پی سی بی کے مطابق ان کا متبادل کھلاڑی ابھی زمبابوے نہیں بھجوایا جا رہا۔یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کا تیسرا ون ڈے بدھ کو کھیلا جائے گا۔ سرفراز الیون کو ون ڈے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم کو پہلے میچ میں201 رنز سے فتح ملی۔ دوسرے میچ میں شاہین 9 وکٹوں سے کامیاب رہے، گرین شرٹس تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عز م ہے ۔