پاک ایران تعاون کے خطے پر مثبت اثرات مراتب ہوں گے‘خواجہ حبیب

دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہے، تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا‘اجلاس سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران دفاعی تعاون کے خطے میں مثبت اثرات مراتب ہوں گے،وقت کا تقاضہ ہے کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے از سر نواقدامات کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے لئے سود مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو فروغ دے کر غیر معمولی پیشرفت کر سکتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع کے وسیع میدان موجود ہیں، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تہران اور اسلام آباد کے نظریات بھی ایک جیسے ہیں۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر جلد ہی کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے انہوں نے ڈ الر کے مقابلے میں روپے کی قد میں تاریخی کمی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے 2 روز میں بیرونی قرضے بھی 2000 ارب روپے تک بڑھ چکے ہیں۔ ڈالر کی قدر میں اضافے نے مہنگائی کے دروازے پر دستک دے ڈالی ہے۔ اب پیٹرولیم مصنوعات، کھانے کا تیل، دالیں، خشک دودھ، موبائل فونز، گاڑیاں، مشینریز وغیرہ بھی مہنگی ہوجائیں گی۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے موجودہ پا لیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔