نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیریا کے 7 رکنی وفدکی ملاقات
نائیجیرین وفد کا دورہ باہمی تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری پاکستان بہت شاندار ملک ہے، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں،جوناتھن میلا جوما
منگل 17 جولائی 2018 23:58
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے مواقع بڑھانے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں اور اس ضمن میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سطح پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے معاشی و تجارتی تعلقات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان اور نائیجیریا کے مابین طلبہ، اساتذہ، ڈاکٹرز، سول سرونٹس اور میڈیا کے وفود کے تبادلے بھی ہونے چاہئیں اور باہمی تعلقات میں اضافے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
باہمی رابطوں میں اضافے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور صوبہ پنجاب کی معیشت زراعت پر مشتمل ہے۔ اس شعبے میں بھی پاکستان اور نائیجیریا باہمی تعاون کے مواقع کا جائزہ لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا ذکر کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان سمیت عالمی برادری کیلئے سنجیدہ چیلنج ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے سامنا کیا ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ نائیجیریا کو بھی انتہاپسندی کے عفریت کا سامنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور نائیجیریا کو دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مائنڈ سیٹ کی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے اور دونوں ممالک دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سماجی و معاشی مسائل حل کرنے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکے گا اور اس کیلئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع مہیا کرنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی ذہین اور باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر مارکیٹ فورس بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پاکستان سی پیک روٹ کے ذریعے چین سے گوادر تک بہترین مواصلاتی رابطہ فراہم کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان میں اکنامک، انڈسٹریل زونز، پاور جنریشن یونٹس اور مواصلاتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے اوراس سے دیگر ممالک بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے افریقہ کیلئے بھی سرمایہ کاری کا شاندار پیکیج دیا ہے اور افریقی ممالک کیلئے چین کی سرمایہ کاری روشن مستقبل کی نوید ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے صوبے میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کی تیاریوں اور انتظامات سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو منصفانہ اور شفاف الیکشن کرانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولنگ ڈے پر ووٹر کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے اور قومی ذمہ داری ادا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں اور نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ 25 جولائی کو عام انتخابات کا پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن نبھائیں گے۔ نائیجیرین وفد کے سربراہ جوناتھن میلا جوما نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت شاندار ملک ہے اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ لاہور کا دورہ خوشگوار اور ناقابل فراموش تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر امور میں پاکستان کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک نائیجیرین تعلقات میں مزید گرمجوشی چاہتے ہیں اور ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر امور میں کاروباری تعاون کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.