شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے،

خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض

منگل 17 جولائی 2018 23:58

شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے،
لاہور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر پابندی انتخابی عمل کی بنیادی شرط ہے، شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں مقامی انتظامیہ و پولیس کے تعاون سے شفاف الیکشن کرانے کے لئے نگران حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے گوجرانوالہ میں ڈویژنل انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات انتہائی اہم ہیں اور ہمیں آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو ہر حال میں پورا کرنا ہے ،صو با ئی وزیر نے کہاکہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے انتہائی موثر اقدامات کئے جار ہے ہیں تاکہ آزادانہ حق رائے دہی کیلئے ووٹر ز کو پر امن ماحول ماحول فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ نگران حکومت غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔ صوبائی و زی اطلاعات و ثقافت احمد وقاص ریاض نے آر پی او آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر گوجرانوالہ ڈویژن میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیااور اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ماحولیات کی بہتری اور موسمی تبدیلی کیلئے مثبت اقدام ہے ہمیں عوام میںشجرکاری کے بارے میں دلچسپی اور شعور بیدار کرنا چاہیے اور بالخصوص نوجوانوں کو شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض اور آر پی او ذوالفقار حمید بھی موجود تھے۔ کمشنرآفس میں صوبائی وزیر اطلاعات کو انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی، کمشنر اسداللہ فیض اور ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے صوبائی وزیر کو تمام اضلاع میں عمل درآمد اور سیکورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض نے گوجرانوالہ کے بعد سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں ضلعی حکام ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے 25جولائی کے عام انتخابات کے حوالے سے امن و امان کے قیام اور ضابطہ اخلاق پر پابندی سے متعلق پر بریفنگ لی۔ انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتحال اور اُس سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ،صوبائی وزیر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ صوبے کے ہر ضلع میں قوانین و ضوابط کے مطابق امور کی انجام دہی یقینی بنانا چاہتے ہیں ، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے سیالکوٹ میں فارورڈ سپورٹس کا دورہ بھی کیا جن کے فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال میں لائے گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد وقاص ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کا استعمال عالمی سطح پر ہونا اعزاز کی بات ہے اور ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا چاہیے۔