Live Updates

25جولائی کا دن تحریک انصاف کی شاندار کارکردگی کے ساتھ طلوع ہو گا ،چودھری غلام عباس

بدھ 18 جولائی 2018 00:02

سیالکوٹ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این ای74و سابق صوبائی وزیر چودھری غلام عباس ،نامزد امیدوار پی پی39اور سابق ناظم یونین کونسل گڈگور چودھری ممتاز احمد باجوہ نے کہا ہے کہ 25جولائی کا دن تحریک انصاف کی شاندار کارکردگی کے ساتھ طلوع ہو گا اور تحریک انصاف کی کامیابی درحقیت قوم کی کامیابی ہے ۔

عوام دوست نمائندے کامیابی کے بعد ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم یونین کونسل گڈگور چودھری ممتاز باجوہ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ چودھری غلام عباس نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آج پسرور اور سرحدی دیہات پسماندگی کا شکار ہو گئے ہیں اور یہاں پر عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی حالت زار ، سیوریج کا ناگفتہ نظام اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث عوام سابق حکمرانوں سے بیزار ہو کر تحریک انصاف سے محبت کا اظہار کررہے ہیں ۔ تحریک انصاف قوم کو مایوس نہیں کرے گی ۔ عمران خان ایک نظرے اور جدوجہد کانام بن چکا ہے ۔ 25جولائی کو عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات