Live Updates

پانچ سال لوٹ مار کرنے والوں کو عوام کی عدالت سے 25جولائی کو ایک مرتبہ پھر سزا ہو گی، سعید احمد بھلی

بدھ 18 جولائی 2018 00:02

سیالکوٹ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی38و سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ملکی تعمیر و ترقی کی ضامن تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ پانچ سال لوٹ مار کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں 25جولائی کو ایک مرتبہ پھر سزا ہو گی ۔

قوم پیسہ چوری کر کے بیرون ممالک کاروبار کرنے اور آف شور کمپنیاں بنانے والے کسی صورت ووٹ کے حقدار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کرپشن کے ان سوداگروں کو جیلوں میں ڈال کر قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوا م کی خدمت کا تہیہ کر لیا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

عمران خان قوم کی امیدوں کا محور ہیں جنہوں نے قوم کو شعور دیا ۔ قوم کو غلامی اور پسماندگی سے نجات دلوانے کے لئے عمران خان کو کامیاب کروائیں گے۔25جولائی کو عوام اپنا قیمتی ووٹ عمران خان کو دے کر تعمیر و ترقی کا سفر شروع کریں گے ۔ 25جولائی کا دن ملک کی ترقی کا دن ہو گا اور اداروں کی تذلیل کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات