Live Updates

25جولائی کو تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی،بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

بدھ 18 جولائی 2018 00:02

سیالکوٹ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 76 بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ، صوبائی حلقہ 44چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے عوام جاگ گئے ہیں 25جولائی کو اپنا ووٹ اپنی اوراپنے شہر کی عزت بڑھانے کے لیے اپنوں کو دیں گے انشاء اللہ جیت ہمارا اورآپ کا مقدر بنے گی بلا جیتے گا عمران خان جیتے گا پوراسمبڑیال جیتے گا خدانے چاہا تو25جولائی کو تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی پھر نئے پاکستان کی تعمیر وتشکیل کا مرحلہ شروع ہوگا پی ٹی آئی اورعمران خان اقتدارمیں آکر نظام ٹھیک کریں گے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا کسان کی خوشحالی کی پالیسیاں بنیں گی قوم کو مہنگائی سے نجات ملے گی کیونکہ عمران خان کرپٹ نہیں ، بددیانت نہیں ،اثاثے نہیں چھپائے اس کا سب کچھ پاکستان ہے اورپاکستان میں ہے اورسب کچھ ڈکلیئر ہے کپتان کی جدوجہد سے ہی نواز شریف انجام کو پہنچا سیاست اب صرف پی ٹی آئی کے گرد گھو م رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے سمبڑیال میںشیخ سرفراز کی جانب سے منعقد ہ عوامی اجتماع اور محلہ غوث پورہ سمبڑیال میںمرزاعدنان بیگ ایڈوکیٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت سمیت مختلف دیہاتو ںکنگ ، ویرم ، بلا نوالہ،ڈوگرانوالہ میںخطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 22سال سے ملک کی جنگ لڑ رہا ہے قوم کھل کر پی ٹی آئی کا ساتھ دے 25جولائی کو اپنی فیملیوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر جائیں اوربلے پر مہر لگا کر محب وطن پاکستان ہونے کا ثبوت دیں(ن) لیگ فوج ،عدلیہ کے خلاف دشمن کی زبان بول رہی ہے ، ختم نبوت پر بھی (ن) لیگ کا کردار پوری قوم کے سامنے خدمت اورکارکردگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہ کسی صورت ووٹ کے حق دارنہیںووٹ صر ف پاکستان کی عزت وقار بحا ل کرنے کے لیے روشنی کی ایک ہی کرن عمران خان ہے لہذا بلے کو ووٹ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات