کرپشن کے نا سور کو ختم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،چوہدری سلیم بریار

بدھ 18 جولائی 2018 00:02

سیالکوٹ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 76 سے آزاد امیدوارچوہدری سلیم بریار،چوہدری مدثر سلیم بریاراورصد ف بٹ نے کہا کہ بدترین کرپشن نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا، کرپشن معاشی نا سور ہے اسے ختم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں سے لوٹا ہوا روپیہ برآمد کرکے انہیں جیلوں میں بند کیا جائے ، شریف برادران کی ترقی صرف کاغذوں تک محدود ہے انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے پاکستان میں نہ صرف کرپشن کو فروغ دیا بلکہ کرپشن کی فصل کی آبیاری بھی کی ، ملک میں جاری تما م منصوبے کرپشن کی نظر ہو چکے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ ایک موقع دیا ہے 25جولائی کو ایسی قیادت کو منتخب کریں جو عوامی ہو۔