صحت،تعلیم،صاف پانی کی فراہمی کیلئے اپنے دور اقتدار میں متعدد اقدامات کئے ،بیر سٹر عثمان ابراہیم

منگل 17 جولائی 2018 23:20

گوجرانوالہ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) صحت،تعلیم،صاف پانی کی فراہمی کیلئے اپنے دور اقتدار میں متعدد اقدامات کئے ،آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ بھرپور طریقہ سے جاری رکھیں گے،مخالفین کے پاس علاقہ کی ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) ،امیدوار حلقہ این اے 82 سابق وفاقی وزیر دفاعی پیدوار بیر سٹر عثمان ابراہیم ،سابق ایم پی اے تو فیق احمد بٹ نے کلر آبادی محلہ طارق آباد ،اور جناح روڈ دھلے سمیت مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں کیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی چھو ڑ کر مسلم لیگ ن میں شمو لیت کر نے والے مالک طور ،ڈاکٹر شہباز، اسلم بھٹی،سلامت چو ہان چیئر مین یو سی چو ہدری عظیم گجر کی زیر قیادت اپنی حمایت کا اعلان کیا ،اس موقع پر حاجی سندر بٹ ،جاوید بٹ، رانا گلزار،اصغر لون،ناصر بٹ ،عباس انصاری،امجد چو ہان ،ارشادبٹ،طارق مغل،جبار انصاری،بشیر انصاری ،رشید انصاری سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔