مخلوقِ خدا کی خدمت کر کے جو دلی سکون ملتا ہے ، اس کی مثال نہیں ملتی، اسسٹنٹ کمشنر ظفروال

منگل 17 جولائی 2018 23:40

ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ظفروال میاں محمد نظیر نے کہاہے کہ مخلوقِ خدا کی خدمت کر کے جو دلی سکون ملتا ہے ۔ اس کی مثال نہیں ملتی ۔ میرے دفتر کے دروازے تحصیل ظفروال کی عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔میں اور میر ی ٹیم حلقہ این اے 77اور پی پی 46 میںہر حال میںمنصفانہ اور شفاف انتخابات کروائیں ۔ گئیں۔

کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ قانون کا احترام کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار ظفروال پریس کلب کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔ انھوں نے مزید کہا ویسے تو میں شہر کو خوبصور ت بنانے کی طرف توجہ دے رہا ہوں۔ مگر انشااللہ تعالی 25جولائی کے بعد آپ دیکھے گے۔ کہ ظفروال شہر خوبصورتی اپنی مثال آپ ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے میونسپل کمیٹی کو وارننگ دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

کہ اب میں خود ظفروا ل کا ووزٹ کیا کروں گا۔ مجھے یہاں پر برساتی نالے بھی صاف چاہیے ۔ گلیاں بھی بازار بھی غرض یہ کہ شہر خوبصورت ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا ۔ کہ صحافت اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ آپ ظفروال کے بارے میں بہتر تجاویز دیں۔ اس پر عمل کروانا میرا کام ہے ۔ تاکہ ظفروال خوبصور ت شہر نظر آئے۔ آخر میں انھوں ظفروال پریس کلب کے صدر الحاج مقصود باری اور دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ وہ ان کی دعوت پر قیمتی ٹائم سے قیمتی ٹائم نکال کر ان سے ملنے آئے ۔

متعلقہ عنوان :