بدلتے موسموں کی وجہ سے پاکستانیوں سمیت دنیا کے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
امین اکبر منگل 17 جولائی 2018 23:42
ایک غیر تجارتی ادارےSustainable Energy for All کی رپورٹ کے مطابق فریج، پنکھوں اور دوسری اپلائنسز کے لیے بجلی کی بڑھتی طلب ماحول پر بھی اثر ڈال رہی ہے۔صورت حال کی اصل خرابی فوسل فیول کو ماحول دوست توانائی میں نہ بدلنا اور بجلی کی پیداوار نہ بڑھانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی 7.6 ارب کی آبادی می سے ں ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکا کے 1.1 ارب افراد اس صورت حال سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان میں 470 ملین افراد کا تعلق دیہاتی علاقوں اور 630 ملین کا تعلق گنجان شہری علاقوں سے ہے۔
(جاری ہے)
Sustainable Energy for All کی سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے لیے ترجمان ریچل کیٹی کا کہنا ہے کہ آب و ہوا کے بدلنے کے ساتھ ساتھ خنکی (کولنگ) کی اہمیت زیادہ بڑھ جائے گی۔
یہ رپورٹ 52 ممالک کا سروے کرنے کے بعد بنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس صورتحال سے بھارت، چین، موزمبیق، سوڈان، نائجیریا، برازیل، پاکستان، انڈونیشیا اور بنگلادیش زیادہ متاثر ہونگے۔ریچل نے کہا کہ ہمیں زیادہ بہتر طریقے سے کولنگ فراہم کرنی پڑے گی۔
اس کے لیے کمپنیاں کم قیمت اور زیادہ کارکردگی والے ائیر کنڈیشنر بنا سکتی ہیں، جو متوسط طبقے کے لوگ خریدیں گے جبکہ اس کا سادہ حل چھتوں پر سفید پینٹ کرنا اور عمارتوں کے ڈیزائن کو اس طرح بنانا ہے کہ وہ گرمی کو باہر نکال سکے۔
اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بدلتی آب و ہوا سے منسلک گرمی سے 2030 اور 2050 کے درمیان ہر سال 38 ہزار اضافی اموات ہو سکتی ہیں۔
مئی میں آنے والی گرمی کی لہر سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 فارن ہائیٹ) ہونے پر کراچی میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کلینک ادویات کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ ماہی گیروں اور کسانوں کو بھی مچھلیاں اور سبزیاں محفوظ کرنے کے لیے بھرپور ٹھنڈک درکار ہوتی ہے ۔ بجلی کی عدم دستیابی پر کھانے کے ایک بڑے ذریعے کے ضیاع کا باعث ہو سکتا ہے۔
پچھلے ہفتے یونیورسٹی آف برمنگھم کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھاکہ 2050 تک دنیا بھر میں کولنگ اپلائنسز کی تعداد چار گنا بڑھ کر 14 ارب ہو جائے گی، جس کے لیے بجلی کی پیداوار کو بھی اسی حساب سے بڑھانا ہوگا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.