عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کریں گے تو عوام ان کا راستہ روکیں گے،سینیٹر پرویز رشید

بدھ 18 جولائی 2018 11:58

عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کریں گے تو عوام ان کا راستہ روکیں گے،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کروڑوںعوام کے قائد ہیں جتنی بھی جبر استحصال کریں وہ سرخرو ہوں گے۔ نیب کیسز کو الیکشن کے بعد سنیں گے لیکن اس کا اطلاق نواز شریف اور مریم نواز پر نہیں ہوتا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کریں گے تو عوام ان کا راستہ روکیں گے لاہور میں ہمارے کارکنوں نے اپنے قائد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تشدد کا راستہ نہیں اپنایا ۔

میڈیاعوام کو حق اور سچ دیکھائیں اور تمام سیاسی جماعتیں کو ایک پیمانے سے ناپنے کی کوشش کریں گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کروڑوں عوام کے قائد ہیں اور لوگ ان کے بات سنتے ہیں ایک سابق وزیراعظم اور عوامی لیڈر کو وہ عزت و تکریم نہیںدیا جا سکا جس کے وہ مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نگران حکومت کو کون سی ضرورت محسوس ہوئی جس کے تحت پورے پنجاب کو بند کر دیا گیا ٹیلفون سسٹم کو بند کیا اور رینجر کو طلب کر دیا۔

نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ بد سلوکی کے متعلق %بروں سے ہمیں شدید تشویش ہے۔ احتساب عدالت میں حاضری سے انہیں کیوںمحروم رکھا گیا نواز شریف جب بیرون ملک تھا تو کہا جاتا تھا کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے وہاں گیا ہوا ہے لیکن اب وہ یہاں واپس آئے ہیں تو کیوں ان کو عدالت میں پیش ہونے نہیں دیا جا رہا اس پر ہمیں تشویش ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گواہ وہ لاکھوں لوگ ہیںجو اس دن لاہو ر کے سڑکوں پر نکل آئے ہم اپنے کارکنوں کو تشدد کی طرف لے کر نہیں گئے ہم امتحان میں ہیںیا پاکستان کا انصاف کا نظام امتحان ہے اب تک واضح نہیںہو سکا۔

انہوںنے مزید کہا کہ نیب نے کچھ دن پہلے سیاسی لوگوں کے خلاف ایکشن لیا گیا تو عدالت اور الیکشن کمیشن نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن کیا وہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر اطلاق نہیںہوتا۔ انہوںنے مزید کہا کہ اس صورتحال کا مقام 2002 میں کیاتھا اور اب بھی کر رہا ہوں2008 میںنواز شریف کو انتخاب سے باہر رکھنے کی کوشش کی لیکن 2013 میں عوام نے انہیں ووٹ دیا ۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہماری الیکشن کمپین بھر پور طریقے سے جاری ہے لیکن میڈیا انصاف سے کام نہیں لے ر ہے ہیں۔ ہمارا جزبہ ہماری کوشش اسی طرح ہے جس طرح پہلے سے ہو اکرتا تھا۔ میڈیا سے ہماری گزارش ہے کہ متعصب ہونے کے بجائے حق اور سچ کا برملا اظہار کریںآزادی اظہار رائے گا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ میڈیا تصویر کا ایک رخ دیکھاتے رہیں