Live Updates

کراچی ، منتخب ہونے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،اشرف جبار قریشی

بدھ 18 جولائی 2018 11:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اشرف جبار قریشی نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر کیمو ینٹی کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فیصلوں میں شریک کیا جائے گا۔جس طرح آج نیو کراچی میں بسنے والی ہر کیمونیٹی مجھ پر اور چیرمین عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے۔

مکمل حمایت اور کامیاب کروانے کے لیئے تعاون کر رہے ہیں وہ انکے لیئے قابل فخر ہے۔25 جولائی کو تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر کراچی کے عوام کے مسائل حل کرئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سورٹھ مچھیارا جماعت کے صدر محمد جاوید کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد اور ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کے صدر سلمان جونیجو کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایس 123 کے نامزد امیدوار فیضان مسلم اور پی ایس 124 کے نامزد امیدوار فرحان سلیم بھی موجود تھے۔ وفد کے سربراہوں نے یقین دھانی کرائی ہے کہ انکی جماعت کے ہزاروں ارکان تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیں گے۔ پاک سورٹھ مچھیارا جماعت کے صدر محمد جاوید نے کہا کہ اشرف قریشی ایک ملنسار اور انسان دوست سیاستدان ہیں جو علاقائی مسائل کے حوالے سے الیکشن سے قبل بھی فکر مند تھے اور امید ہے کہ وہ منتخب ہوکر جلد مسائل حل کروایں گے۔

اسی لیئے ہماری کیمونیٹی نے انکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کے صدر سلمن جونیجو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور علاقے کے مسائل خصوصاًً کچرے کے ڈھیروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ اشرف قریشی نے جونیجو جماعت کے لیے انکے علاقے کا کچرا اٹھانے کے لیے ایک عدد رکشہ ان کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات تک وہ اس کچرا اٹھانے والے خصوصی رکشے کے ذرئع اپنے علاقے سے کچرا صاف کرائیں اور منتخب ہونے کے بعد علاقے کے پیچیدہ مسائل کوے حل کے لیے مل جل کر جامع منصوبہ بندی کریں گے۔

سلمان جونیجو سے کچر ا اٹھانے والا رکشہ دینے پر اشرف قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلی بار آپ کو مسائل بتائے ہیں اور آپ نے دیرینہ مسلہ حل کر دیا ہے۔ اس لیے اب ہم پر لازم ہوگیا ہے کہ آپ کو منتخب کر واکر اپنا اور اپنے علاقے کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔نیو کراچی میں این اے 253 میں مختلف کیمونیٹی اور علاقائی جماعتوں نے اشرف قریشی کو تحریک انصاف کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کی نیو کراچی میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات