سرگودہا، مستحق خاندانوں کیلئی بی آئی ایس 2017-18 کی چوتھی سہ ماہی قسط 4834 روپے کا اجراء کر دیاگیا، احسن صدیق

خواتین اے ٹی ایم یا POS مشین سے انگوٹھے کی تصدیق کے بعد اپنی رقم وصول کر سکتی ہیں،ڈویژنل ڈائریکٹر بے نظر انکم سپورٹ پروگرام

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء)ڈویژنل ڈائریکٹر بے نظر انکم سپورٹ پروگرام احسن صدیق نے کہا ہے کہ بی آئی ایس سے استفادہ کرنے والے مستحق خاندانوں کیلئے 2017-18 کی چوتھی سہ ماہی قسط 4834 روپے کا اجراء کر دیاگیاہے ۔ خواتین اے ٹی ایم یا POS مشین سے انگوٹھے کی تصدیق کے بعد اپنی رقم وصول کر سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سرگودہا میاں احسن صدیق نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے یہ رقم مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کی جاتی ہے ۔قریبی POS ایجنٹ / ATM سے رقم حاصل کرنے کے بعد گن کر تسلی کریں پھر رجسٹر پر انگوٹھا لگائیں اور متعلقہ ایجنٹ سے رسید حاصل کریں۔POS ایجنٹ کی طرف سے رقم کی کٹوتی ‘ سم کارڈ کی فروخت یاکسی بھی پریشانی کی صورت میں خواتین متعلقہ تحصیل آفس ‘ ڈویژنل آفس یابی آئی ایس پی ہیلپ لائن 0800-26477 پر رابطہ کریں۔