سرگودہا ،جعلی پیر کے ہاتھوں بیس افرادکے اجتماعی قتل کے مشہورکیس کو چیلنج کرنیکی درخواست پرفیصلہ محفوظ، سماعت 30جولائی تک ملتوی

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن بھنڈرنے جعلی پیر کے ہاتھوں بیس افرادکے اجتماعی قتل کے مشہورکیس کو چیلنج کرنیکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی ،عدالتی ذرائع کے مطابق تھانہ صدرکے علاقہ چک 95 شمالی میں درگاہ محمدعلی گجرکے متولی جعلی پیرعبدالوحیدگجراورانکے تین ساتھیوں کے ہاتھوں 20افرادکے قتل کیس کی سماعت کو ملزمان کی طرف سے ان کے وکیل امیرخان نیازی نے چیلنج کرتے ہوئے فاضل عدالت سے استدعاکی ہے کہ اس کیس میں کوئی ایسی شہادت یاثبوت نہیں جسے دہشت گردی کے زمرے میں لایاجاسکے،منگل کے روزدوران سماعت فاضل عدالت میں ملزمان کے وکیل کی بحث کے بعد فضل جج نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت تیس جولائی تک ملتوی کردی گئی ،

متعلقہ عنوان :