نگران وزیراعلی سندھ کا سندھ میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے صوبے میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے منگل کے روز نارائن جگن ناتھ ویدیا ہائی(این جے وی) اسکول کراچی میں نیم کا پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر خیر محمد جونیجو، سیکریٹری جنگلات سہیل اکبر شاہ ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے عوام کو چاہئے کہ اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اورپورے صوبے سمیت اہلیان کراچی کو ہدایت بھی کی ہے کہ عوام الناس شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو زیادہ سے زیادہ مربوط کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :