Live Updates

شاہد خاقان عباسی نے حلقے کے لئے کوئی کام نہیں کیا، اقتدار میں آ کر حالات بہتر کریں گے،عمران خان

بدھ 18 جولائی 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سوہان میرے حلقے میں شامل ہے، اس حلقے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن انہوں نے حلقے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل کو سوہان کے دورے کے موقع پر کہی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک کارکن کی درخواست پر سوہان گئے اور لوگوں کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں میرے دورے کا مقصد لوگوں کو صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں پورا سسٹم لے کر آئوں گا اور اقتدار میں آ کر اس حلقے کی حالت بہتر کریں گے۔ عمران خان گٹر کے پانی سے گزرتے ہوئے لوگوں کے مسائل سنتے رہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیوریج سسٹم درست نہیں ہے سارا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پانچ سال تک برسراقتدار رہی لیکن پھر بھی اسلام آباد کے قریب بسنے والے لوگوں کا یہ حال ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات