ٹیکس ایمنیسٹی کے تحت ٹیکس ادائیگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں : ایف بی آر

بدھ 18 جولائی 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جس کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے فارن ٹیکس ایمنیسٹی کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کی ہے۔ منگل کے روز جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ایف بی آر نے سختی سے ان شائع شدہ بے بنیاد اطلاعات کی تردید کی ہے جن کو ایف بی آر کے ذرائع سے منسوب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر فارن ایسٹس (ڈیکلریشن اینڈ ری پیٹریایشن) ایکٹ 2018؁ء اوروولنٹری ڈیکلریشن آف ڈو میسٹک ایسٹس ایکٹ 2018؁ء کی شقوں کے تحت معلومات کا افشاء نہ کرنے کا پابند ہے اور ان شقوں کے تحت کسی قسم کے افشاء کی صورت میں پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے جرمانہ یا ایک سال کی مدت تک قید کی سزا یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ایف بی آر نے ٹیکس ایمنیسٹی کے تحت غیر ظاہر شدہ جائیدادیں اور آمدنیاں ڈیکلیئر کرنے والوں کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک آن لائن نظام متعارف کرایا ہے جس تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :