عوامی خدمت ہی ایم کیوایم کا طیرہ امتیاز ہے،صلاح الدین

بدھ 18 جولائی 2018 01:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) عوامی خدمت ہی ایم کیوایم کا طیرہ امتیاز ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 227صلاح الدین نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں حیدر آباد سٹی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ اور معززین علاقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی66راشد خلجی اور حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 67ناصر حسین قریشی بھی انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی اور آج بھی وہ اپنی اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام دشمن کو ہم 25جولائی کے دن اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست دیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 66راشد خلجی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں حیدر آباد شہر سے مفاد پرستوں کا خاتمہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر کل بھی ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد تھا اور آج بھی متحد ہے۔

اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 67ناصر حسین قریشی نے کہاکہ 25جولائی کے دن حیدر آباد کی غیور عوام اپنا تاریخ ساز فیصلہ دیگی۔انہوں نے کہاکہ حیدر آباد شہر کی عوام 25جولائی کے دن اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریگی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے نامزد حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ226صابر حسین قائم خانی نے انتخابی مہم کے حوالے سے لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں منعقد کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا کارنر میٹنگز میںحق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 64یونس گدی،حق پرست امیداور برائے صوبائی اسمبلی 65ندیم صدیقی کے ہمراہ علاقے کے معززین و عوام سے ملاقات کیں اس موقع پر حق پرست نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کا پرچم اوراسکا انتخابی نشان پتنگ مظلوموں کی شان ہے اور 2018کے انتخابات کی شان میں اضافہ ہی ہوگا اس موقع پریونس گدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں رائج فرسودہ نظام سے نجات ملک بھر میں حق پرستوں کی کامیابی سے وابستہ ہے اور 2018کے انتخابات ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے مدگار ثابت ہونگے۔

اس موقع پر ندیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کے دن حیدرآباد شہر کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ شہر کو ترقی یافتہ و خوشحال بنانے کیلئے ہمیں اس دن اپنا اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔