آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا،کامیاب ہو کر خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرونگی،مہرین انور راجہ

بدھ 18 جولائی 2018 01:10

آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا،کامیاب ہو کر خواتین کی فلاح و بہبود ..
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار برائے حلقہ این اے ستاون مہرین انور راجہ نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا میں کامیاب ہو کر خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرونگی میرے حلقہ کی بہن، بیٹی آج اس جدید دور میں بھی اپنے سروں پر پانی اٹھا کر لیتی ہیں، میں انشاء اللہ سب سے پہلے خواتین کا یہ مسئلہ حل کرونگی اور تعیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی آپ 25جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر میرا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مہرین انور راجہ نے یو نین کو نسل ہو تھلہ میں راجہ مزمل حسین کی رہائش گاہ پر خواتین کے ساتھ اور ٹھٹھی سیداں میں سید شبیر حسین شاہ ، ثمر عباس شاہ ، عاقب کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک عظیم الشان کارنز میٹنگززسے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے پی پی کی کامیابی سے ملک میں تبدیلی آ ئے گی میں شکر گزار ہوں ان سب کی جنھوں نے مجھ پر اظہار اعتماد کیا آپ سب کو ساتھ لیکر چلوں گی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کے باوجود گزشتہ ادوار میں بلاتفریق ترقیاتی فنڈز جاری کیے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی لیڈرشپ نے کیا جس میں نے قبول کر لیا ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نشان کوئی شخصیت یا جھنڈا نہیں ہوتا تبدیلی انسان کے اندر سے شروع ہوتی ہے جب وہ اپنا ووٹ ضمیر کی آواز کے مطابق ڈالتا ہے شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے دو طبقوں ظالم اور مظلوم میں تفریق کر کے خود مظلوم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا بے بہا شہادتوں کے باوجود اکلوتے بیٹے کو بھی سیاست کے میدان میں اتار دیا مجھے بتائیں کس خاندان نے ہم سے زیادہ شہادتیں دیں اس ملک و قوم کیلئے۔