مسلم لیگ (ن) انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی کو روکے گی، مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 01:50

مسلم لیگ (ن) انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی کو روکے گی، مریم اورنگزیب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی کو روکیں گے اور اسے آبزرورز کے سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ قبل از انتخابات دھاندلی کے حوالے سے تمام جماعتوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں برابر کے مواقع فراہم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔