سعودی عرب، حوالات میں ریستورانوں کی سہولت بھی مہیا

بدھ 18 جولائی 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سعودی عرب کی حوالات میں اصلاحات کے تحت زیر حراست افراد کو تکنیکی اور ریستورانوں والی خدمات فراہم کردیں۔ عسیر ریجن کے صحافیوں اور کھلاڑیوں کو حوالات کا دورہ کرایا گیا۔ مقامی صحافیوں نے دورے کے بعد سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں واضح کیا کہ انہوں نے جو کچھ حوالات میں دیکھا حیران کن ہے۔

زیر حراست افراد کو تمام مطلوبہ سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے وقار کا خیال رکھا جارہا ہے۔ حوالات کے سپاہیوں اور افسران سے ملاقاتیں ہوئیں۔ یہ دیکھ کر ہماری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کہ زیر حراست افراد کو فٹبال ورلڈ کپ کے میچ تک دکھائے گئے۔ حوالات میں بند افراد کو بینک اکاونٹ اور اپنے کھاتوں سے متعلق معلومات حاصل کرتے رہنے کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔ جملہ شعبوں پر مشتمل ہسپتال، فاسٹ فوڈ ریستوران اور سعودی جامعات کیساتھ تعاون کے معاہدوں کے تحت تعلیم و تعلم کی سہولتیں بھی مہیا ہیں۔