امریکا جاپان جوہری سمجھوتے کی مدت میں غیر معینہ مدت کے لئے توسیع

بدھ 18 جولائی 2018 10:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) امریکا اور جاپان کے درمیان طے شدہ، ٹوکیو انتظامیہ کے استعمال شدہ نیوکلئیر ایندھن سے پلوٹونئیم کشید کرنے اور یورنئیم افزودہ کرنے کے اجازت نامے پر مبنی ،سمجھوتے کی غیر معینہ مدت کے لئے توسیع کر دی گئی۔جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کی خبر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ 30 سالہ سمجھوتے کی معیاد رواں سال میں ختم ہو رہی تھی جسے پہلے سے قبول شدہ شرائط کے ساتھ غیر معینہ مدت کے لئے بڑھا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح جاپان جوہری اسلحے کا مالک نہ ہونے کے باوجود محلول شدہ پلوٹونئیم اور یورینئیم کو ذخیرہ کرنے والے پہلے ملک کی حیثیت کو جاری رکھے گا۔تاہم سٹاک کے حجم کے بارے میں جاپان کے خدشات کی وجہ سے سمجھوتے میں ایک نئی شق کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس نئی شق کی رٴْو سے دونوں فریقوں کو 6 ماہ پہلے سے مطلع کرنے کی شرط کے ساتھ سمجھوتے کومنسوخ کرنے کا حق دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق اس وقت جاپان کے پاس 47 ٹن پلوٹونئیم موجود ہے جو 6 ہزار وار ہیڈ تیار کرنے کے لئے کافی ہے۔مذکورہ 47 ٹن میں سے 10 ٹن جاپان میں محفوظ کیا گیا ہے جبکہ باقی حصہ برطانیہ اور فرانس میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :