ارب پتی امریکی نے 3.4 ارب ڈالر خیراتی کاموں کے لئے عطیہ کر دیئے

بدھ 18 جولائی 2018 10:50

ارب پتی امریکی نے 3.4 ارب ڈالر خیراتی کاموں کے لئے عطیہ کر دیئے
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ارب پتی امریکی شہری وارین بافٹ نے اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ خیراتی اور فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وارین بافٹ کی کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت میں سے تین ارب 40 کروڑ ڈالر فلاحی کاموں کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی دولت مند کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم پانچ فلاحی اداروں کے ذریعے صرف کی جائے گی۔اٴْنہوں نے گذشتہ برس بھی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی فلاحی تنظیم بل ومیلینڈا گیٹس کو ایک بڑی رقم عطیہ کی تھی۔ ان کے خاندان کی چار دوسری فلاحی تنظمیں بھی انسانی بہبود کے منصوبوں پرکاموں پر پیسے صرف کرتی ہیں۔ ان کے خاندان کی ایک کمپنی تعلیم کے شعبے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو ان کی اہلیہ سوزان کے نام سے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

شیرووڈ فاؤنڈیشن ان کی بیٹی، ھوارڈ جے بافٹ ان کے بڑے بیٹے، نوفو چھوٹے بیٹے بافٹ پیٹر اور اہلیہ جینیفر کے نام سے کام کام کرتی ہے۔ان فلاحی تنظیموں کو بافٹ 31 ارب ڈالر کی رقم دے چکے ہیں۔انہوں نے 2006ء میں اپنی دولت فلاحی کاموں پر صرف کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔واضح رہے کہ بزنس جریدے فوربز کے مطابق بافٹ کے اثاثوں کی 82 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ بل گیٹس اور امازون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بیزوس کے بعد دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔