امتیاز علی کے ساتھ اشتہار کی عکس بندی کا تجربہ بہت شاندار رہا، اشوک سنگھ

بدھ 18 جولائی 2018 11:00

امتیاز علی کے ساتھ اشتہار کی عکس بندی کا تجربہ بہت شاندار رہا، اشوک ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اشوک سنگھ نے کہا ہے کہ فلمساز امتیاز علی کی فلم ’’تماشا‘‘ کے بعد اشتہار میں کام کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھاریی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اشوک سنگھ نے مصالحہ پروڈکٹ کے بریانی مصالحی کے اشتہار کی عکسبندی کے دوران یادگار لمحات اور تجربے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز علی کی فلم ’’تماشا‘‘ کے بعد اشتہار میں کام کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے اور عکسبندی کے دوران ایک وقت ایسا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ وہ کیا زبردست ہدایتکار ہونے کے ساتھ ایک اداکار کا ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب بھی ہیں اور وہ اپنے آرٹ کو خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :