معروف کامیڈین زید علی کی دلہن ان سے 10سال بڑی ہیں

محبت عمر اور شکل نہیں دیکھتی بس ہو جاتی ہے‘کچھ لوگوں کی روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے تنقید

بدھ 18 جولائی 2018 11:50

معروف کامیڈین زید علی کی دلہن ان سے 10سال بڑی ہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) شادی شدہ جوڑوں کی عمر کی مناسبت سے ایک پرانی روایت چلی آرہی تھی لیکن اب اس روایت کو بااثر شخصیات یا سلیبرٹیز توڑتی دکھائی دے رہی ہیں اور ایک دوسرے سے بڑی عمر کے جوڑوں کی بھی شادیاں ہورہی ہیں، آپ تصور کرسکتے ہیں کہ جب لڑکے کی والدہ کو بتایاجائے گا کہ اس کا بیٹا اپنی عمر سے بڑی لڑکی کو پسند کرتا ہے تو آگ لگ جائے گی جبکہ کچھ مائیں اپنے بچوں سے لاتعلقی تک کا اعلان بھی کرسکتی ہیں۔

ایسی فہرست میں پریانکا چوپڑا کے ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں جو اپنی عمر سے کافی چھوٹے لڑکے کیساتھ رشتہ جوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں ، برطانوی شاہی جوڑے کی بھی داستان کچھ ایسی ہے ، سابق اداکارہ میگھن اپنے شوہرشہزادہ ہیر سے بڑی ہیں اور اس کا پوری دنیا کو معلوم ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی طورپر نظردوڑائیں تو یسریٰ رضوی نے اپنے سے 10سال چھوٹے لڑکے کو دولہا بنایا۔

کامیڈین زید علی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہورہاہے جنہوں نے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عمر کی قید سے آزاد ہوکر فیصلہ کیا۔ زید علی ابھی 23سال کے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ 27ویں سالگرہ مناچکی ہیں،عمر کے اس فرق کے باوجود ان کی جوڑی بہترین ہے لیکن اس سے بھی بہتر یہ کہ زید علی نے کیسے تمام بوسیدہ روایات کو توڑتے ہوئے غیرمشروط طورپر اپنی اہلیہ یمنا زید سے محبت کی ۔کچھ لوگوں نے روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے تنقید کی-