Live Updates

شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ برادرانِ یوسف والا کام کیا

شہبازشریف نے اپنے ہی بھائی کو ڈبو دیا ہے، خواجہ آصف نے اپنی قیادت کے فیصلوں کا بھانڈا پھوڑ کر گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کیا ہے،معروف صحافی سعدیہ افضال کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 11:52

شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ برادرانِ یوسف والا کام کیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2018ء) معروف صحافی سعدیہ افضال کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے نوازشریف کیساتھ برادرانِ یوسف والا کام کیا ہے، شہبازشریف نے اپنے ہی بھائی کو ڈبو دیا ہے، خواجہ آصف نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کیا ہے، ن لیگ والے اپنی ہی کارکنوں کو بیوقوف بناتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی وطن آمد پر لاہور ائیرپورٹ نہ پہنچے پر شہباز شریف پر تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگر شہباز شریف چاہتے تو وہ لاہور ائیرپورٹ تک پہنچ سکتے تھے لیکن وہ پہلے ہی فیصلہ کر چکے تھے کہ کارکنان کو ائیرپورٹ تک نہیں لے کر جانا اس لیے شہباز شریف کی ریلی چئیرنگ کراس سے آگے ہی نہ بڑھ سکی۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سعدیہ افضال کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے لندن سے ابوظہبی آنے کے بعد 9 گھنٹے وہاں قیام کیا تھا۔

(جاری ہے)

جب کہ اس کے بعد بھی تین گھنٹے فلائٹ تاخیر کا شکار رہی لیکن اس کے باوجود بھی شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ نہ پہنچ پائے۔سعدیہ افضال کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ برادرانِ یوسف والا کام کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ہی بھائی کو ڈبو دیا ہے۔جب کہ خواجہ آصف نے خود ہی اس بات کا انکشاف کر دیا تھا کہ ہم فیصلہ کر چکے تھے کہ ریلی کو ائیرپورٹ تک نہیں لے کر جانا۔ خواجہ آصف نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کیا ہے، ن لیگ والے اپنی ہی کارکنوں کو بیوقوف بناتے رہے۔یاد رہے ایک پروگرام کے دوران سابق وزیر خارجہ اور لیگی رہنما خواجہ آصفنے اپنی ہی پارٹی قیادت کے فیصلوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ کارکنان کو ائیر پورٹ کی کال دی گئی تھی مگر دو دن پہلے ہی یہ طے ہو گیا تھا کہ ہم نے ائیرپورٹ نہیں جانا بلکہ ریلی کو جوڑے پل سے بھی آگے نہیں لے کر جانا۔یہی سبب تھا کہ شہباز شریف سارا دن کارکنان کو لے کر لاہور کی سڑکوں پر پھرتے رہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات