پی پی 90 ، اپیل مسترد،سپریم کورٹ کاآزادامیدوارڈاکٹرشہزادنیازی کی نااہلی کیخلاف فیصلہ برقرار

بدھ 18 جولائی 2018 12:49

پی پی 90 ، اپیل مسترد،سپریم کورٹ کاآزادامیدوارڈاکٹرشہزادنیازی کی نااہلی ..
؂اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حلقہ پی پی 90 بھکر سے آزادامیدوارڈاکٹرشہزادنیازی کی نااہلی کیخلاف فیصلہ برقراررکھتے ہوئے ان کی اپیل مستردکردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں پی پی 90 بھکر سے آزادامیدوارڈاکٹرشہزادنیازی کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایپلٹ ٹربیونل نے سرکاری ملازمت رکھنے پرکاغذات نامزدگی مستردکیے اور امیدواراس سے متعلق وضاحت نہیں دے سکا۔سپریم کورٹ نے پی پی 90 بھکر سے آزادامیدوارڈاکٹرشہزادنیازی کی نااہلی کیخلاف ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے ان کی اپیل مستردکردی۔