کراچی،امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا کے 2 دہشت گرد گرفتار

ملزم بلال لودھی اور محمد ارشاد نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی

بدھ 18 جولائی 2018 12:49

کراچی،امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے ایم کیو ایم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پولیس اور رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹا ئو ن میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا نیٹ ورک کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزم بلال لودھی اور محمد ارشاد نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا نیٹ ورک کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں ملزم بلال اور ارشاد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم بلال لودھی اور محمد ارشاد نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ پرامن انتخابات کو سبوتاژ کیا جاسکے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا کی جانب سے جون میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایم کیو ایم لندن کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی کا بھی اعتراف کیا ہے۔