میری بیٹی کو مرعوب کیا گیا، موت سے پہلے اس سے ملنا چاہتا ہوں،والد میگھن

کنسنگٹن محل بھی میرے پیغامات کا جواب نہیں دیتا، ڈر ہے بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دٴْنیا سے نہ چلا جائوں،گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 13:00

میری بیٹی کو مرعوب کیا گیا، موت سے پہلے اس سے ملنا چاہتا ہوں،والد میگھن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ اس پر شاہی ذمہ داریوں کا بھاری بوجھ ڈالا گیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی۔

دو ماہ گذر گئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دٴْنیا سے نہ چلا جائوں۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے بارے میں میرے پاس کہنے کو صرف یہ ہے کہ اسے ’مرعوب‘ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میں نے اس کی آنکھوں، اس کے چہرے اور مسکراہٹوں میں محسوس کیا ہے۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ میں میگھن میرکل کی مسکراہٹوں کو کئی سال سے دیکھ رہا ہوں۔

میں جانتا ہوں کہ وہ کیسے مسکراتی ہیں۔ اس کی موجودہ مسکراہٹ کو میں پسند نہیں کرتا۔میگھن میرکل کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کی مسکراہٹ کے پیچھے دکھ دکھائی دیتا ہے۔ شاہی خاندان میں شادی کے لیے بھاری قیمت چکائی گئی ہے۔ انہوں نے میگھن کے موجودہ لباس پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ شادی کے بعد میگھن کی مشکلات کے دن زیادہ طول نہیں پکڑیں گے مگر اب محسوس ہوتا ہے کہ اس پر بھاری بوجھ ہے۔

متعلقہ عنوان :