پریانکا چوپڑا نے 36ویں سالگرہ لندن میں اپنے بوائے فرینڈ نک جونس کے ساتھ منائی

بدھ 18 جولائی 2018 13:14

پریانکا چوپڑا نے 36ویں سالگرہ لندن میں اپنے بوائے فرینڈ نک جونس کے ساتھ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے زندگی کی 36بہاریں دیکھ لیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ لندن میں اپنے بوائے فرینڈ امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ منائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا 18جولائی 1982ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی 36 ویں سالگرہ نک جونس کے ساتھ منائی، انہوں نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کے کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جبکہ اس موقع پر نک جونس کی فیملی جن میں ان کے دو بھائی اور صوفی ٹرنر نے بھی شرکت کی انہوں نے اپنے انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جان رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ ان کے لئے ایک اچھا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نی2000ء میں مس ورلڈ کا اعزاز جیتا، انہوں نے 2003ء میں فلم ’’دا ہیرو: لو سٹوری آف اے سپائے‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2003ء میں فلم ’’انداز ‘‘ اور 2004ء میں ’’مجھ سے شادی کرو گی‘‘ سے مقبولیت حاصل کی، ان کی دیگر معروف فلموں میں ’’کرش‘‘، ’’ڈان‘‘، ’’برفی‘‘، ’’کرش 3 ‘‘، ’’ڈان 2‘‘، ’’باجی رائو مستانی‘‘ اور غنڈے شامل ہیں، انہوں نے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی وڈ میں بھی نام کیا جن میں تھرلر سیریز ’’کوانٹیکو‘‘ جبکہ فلموں میں ’’از ناٹ اٹ رومینٹک‘‘ اور ’’اے کڈ لائیک جیک‘‘ شامل ہیں۔