عرب بینک گروپ نے چین میں شاخ کھولنے کے لیے چینی حکام سے منظوری حاصل کرلی

بدھ 18 جولائی 2018 13:14

عرب بینک گروپ نے چین میں شاخ کھولنے کے لیے چینی حکام سے منظوری حاصل ..
عمان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) اردن کے سب سے بڑے بینک ’’ عرب بینک گروپ ‘‘ نے چین میں اپنی پہلی شاخ کھولنے کے لیے چینی حکام سے منظوری حاصل کرلی۔اس کا مقصد ایشیا میں اپنی بینکنگ سرگرمیوں کو توسیع دینا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیمے سباغ نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ چینی حکام کی جانب سے برانچ کھولنے کی منظوری سے بینک کو مشرق وسطی میں موجود منصوبوں کے لیے چینی کاروباری سرگرمیوں میں سرمایہ لگانے کا موقع ملے گا اور اس سے دونوں خطوں کے درمیان سرمایہ کاری تعلقات میں بہتری آئے گی۔

یاد رہے کہ عرب بینک گروپ کی 5 براعظموں کے 30 ملکوں میں شاخیں موجود ہیں اور اس کے اکائونٹس کی مالیت 35 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔یہ گروپ سعودی عرب کے ’’ عرب نیشنل بینک ‘‘ کے 40 فیصد کا مالک ہے۔

متعلقہ عنوان :