رات بھر پیدل چل کر آفس آنے والے ملازم کو باس نے اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی

گاڑی کی چابی لیتے ہوئے ملازم جذباتی ہو گیا، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 12:34

رات بھر پیدل چل کر آفس آنے والے ملازم کو باس نے اپنی نئی گاڑی تحفے میں ..
برمنگھم( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جولائی 2018ء) رات بھر پیدل چل کر آفس آنے والے ملازم کو باس نے اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم کےرہائشی والٹر کار نامی 20 سالہ نو جوان کو سامان کی منتقلی کا کام کرنے والی کمپنی میں ملازمت ملی تھی۔اس کی گاڑی خراب ہو گئی اور صبح اس کی نئی ملازمت کا پہلا دن تھا ۔

چونکہ والٹر کی ملازمت کا پہلا دن تھا اس لیے وہ کسی بھی صورت نئی نوکری پر اپنی حاضری کو یقینی بنانا چاہتا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ والٹر کو کسی خاتون کا سامان پہنچانا تھا،اس نے فیصلہ کیا کہ وہ گاڑی خراب ہونے کی پرواہ کئے بغیر پیدل سفر کر کے وقت پر اس خاتون کا سامان پہنچائے گا اور پھر والٹر ساری رات پیدل چلتا رہا۔

(جاری ہے)

والٹر نے 20 میل یعنی 7 گھنٹے پیدل سفر کر کے سامان پہنچایا۔

جب والٹر پیدل سفر کر رہا تھا تو ایک پولیس اہلکاروالٹر سے بہت زیادہ متاثر ہو جس نے والٹر کو ناشتہ بھی کروایا،سوشل میڈیا پر والٹر کی کہانی وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے والٹر کی ہمت کو خوب سراہا اور ولاٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔کمپنی کے سی ای او تک جب والٹر کی کہانی پہنچی تو وہ بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اپنی نئی گاڑی کی چابی والٹر کو بطور تحفہ پیش کر دی۔

باس سے چابی لیتے ہوئے والٹر بھی جذباتی ہو گیا۔اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔کیونکہ والڑ نے سوچا ہی نہ تھا کہ کام سے لگن اور محبت کا اسے یہ صلہ ملے گا۔والٹر کارکا کہنا ہے کہ اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور نہ کسی کام سے جی چرایا۔میں شکست تب ہی تسلیم کروں گا جب میں خود ہمت ہاروں گا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی والٹر کی ہمت کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محنت اور لگن سچی ہو تو اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔
رات بھر پیدل چل کر آفس آنے والے ملازم کو باس نے اپنی نئی گاڑی تحفے میں ..