ْآبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج صورتحال،

منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری

بدھ 18 جولائی 2018 13:14

ْآبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج صورتحال،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیںجن کے مطابق تربیلا ڈیم کی سطح میں ایک روز میں ساڑھے سات فٹ اور منگلا ڈیم کی سطح میں تقریباً ڈیڑھ فٹ اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 227300کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد62700 کیوسک اور اخراج62700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38500کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد88400کیوسک اور اخراج55400 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1434.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.911ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1126.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.975 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ایک روز قبل تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1427.24 فٹ، منگلا میں1125.10 فٹ تھی۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :