چین میں سمندری طوفان نے خشک سالی ختم کر دی،

ریل سروس بند،سیکڑوں پروازیں منسوخ سڑکیں ندی نالوںکامنظر پیش کرنے لگیں، طوفان کی وجہ سے ہینان جانے والے ٹرکوں کا قافلہ راستے میں ہی روک دیا گیا

بدھ 18 جولائی 2018 13:19

چین میں سمندری طوفان نے خشک سالی ختم کر دی،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) رواں برس چین سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سون تنہ صوبہ ہینان میں طوفانی بارش نے خشک سالی ختم کر دی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر طوفان کی وجہ سے ہینان جانے والے ٹرکوں کا قافلہ راستے میں ہی روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سمندری طوفان سون تنہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب ٹکرایا، طوفانی بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔

ایک سو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے وسیع علاقے کو بجلی سے محروم کر دیا۔ریلوے سروس بند کر دی گئی جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا بارش سے صوبے میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا ہے، ادھر طوفان کی وجہ سے ہینان جانے والے ٹرکوں کا قافلہ راستے میں ہی روک دیا گیا۔