پاکستانیوں کی دبئی میں موجود خفیہ جائیدادوں اور آمدنی کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو
میاں محمد ندیم بدھ 18 جولائی 2018 12:42
(جاری ہے)
اسی طرح کی ہدایات لاہور، فیصل آباد، ملتان،گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے ٹیکس حکام کو بھی جاری کی گئیں تاکہ وہ عوام کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کےلئے راغب کرسکیں۔
اس ضمن میں ایف بی آر کے ٹیکس پیئر آڈٹ کی رکن نوشین جاوید امجد نے عوام پر زور دیا کہ موجودہ ٹٰیکس اسکیم سے ضرور فائدہ اٹھائیں کیوں کہ اس اسکیم میں ٹیکس کی کم شرح، جرمانے اور قانونی کارروائی سے فراہم کیا جانے والا قانونی تحفظ اسے بہترین اسکیم بناتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ عوام کے لئے ملک میں اور بیرونِ ملک موجود اپنی خفیہ آمدنی اور اثاثوں کا ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے۔اس سلسلے میں تاجروں، کاروباری حضرات، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکس کی دیگر تنظیم کے اراکین پر مشتمل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوشین جاوید امجد نے کہا کہ یہ اسکیم ان افراد کے لئے سنہری موقع ہے جنہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے، وہ 2 فیصد ٹیکس ادا کر کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرسکتے ہیںاور بیرونِ ملک منقولہ جائیداد کو صرف 3 فیصد ٹیکس ادا کر کے پاکستان منتقل کر سکتے ہیں جبکہ غیر منقولہ جائیداد پر محض 5 فیصد ٹیکس ادا کر کے اسے قانونی بنا سکتے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں اب تک مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس سے لوگوں کا اپنے اثاثے ظاہر کر کے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے اس سے قبل کہ ٹیکس اتھارٹی کو مختلف قوانین سے تحت یکم ستمبر سے خود کار طریقے سے ان معلومات تک رسائی حاصل ہوجائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.