منڈیلا ڈے، دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد

بدھ 18 جولائی 2018 13:21

منڈیلا ڈے، دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد
بماکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کی سوویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق 2013 میں انتقال کرنے والے منڈیلا آج تک عالمی سطح پر ایک نمایاں رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت پر مبنی قوانین کے خلاف جدوجہد کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں 27 برس جیل کی سزا بھی کاٹنا پڑی تھی۔ گزشتہ روز منڈیلا ڈے کے حوالے سے جوہانسبرگ میں منعقد ایک تقریب میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی تقریر کی تھی، جس میں انہوں نے منڈیلا کی زندگی کو ایک مشعل راہ قرار دیا تھا۔