بنگلہ دیش میں گذشتہ چھے ماہ میں عصمت دری کی592 واقعات رجسٹرڈ،

98 خواتین اور بچوں کو گینگ ریپ کیاگیا

بدھ 18 جولائی 2018 13:25

بنگلہ دیش میں گذشتہ چھے ماہ میں عصمت دری کی592 واقعات رجسٹرڈ،
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بنگلہ دیش میں گذشتہ چھے ماہ میں عصمت دری کی592 واقعات رجسٹرڈ ہوئے،اس بات کا اظہار بدھ کو خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی بنگلہ دیشی تنظیم ماہیلا پریشد (بی ایم پی) نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں گذشتہ چھے ماہ میں عصمت دری کی592 واقعات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 98 خواتین اور بچوں کو گینگ ریپ کیاگیا جبکہ ان میں سے 29 کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیاگیا اور 61 واقعات ایسے ہیں جن میں حملے کا شکار ہونے والے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 2,063 خواتین اور بچے مختلف اقسام کے تشدد کا شکار ہوئے جن میں عصمت ریزی کے علاوہ جسمانی تشدد اور جہیز کے نام پر تشدد شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ دس خواتین اور بچے تیزاب گردی جبکہ 45 آتشزدگی کا نشانہ بنائے گئے،77 اغواء کئے گئے اور 13 کو سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔کم از کم 113 خواتین کو جہیز کم لانے یا نہ لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان میں 51 قتل کر دی گئیں۔چائلڈ میرج کے 84 واقعات سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :