علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے پروگراموں میں داخلہ لینے والے لاکھوں طلباء و طالبات کے لئے ٹیوٹرز تعینات کردئیے،

ٹیوٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم

بدھ 18 جولائی 2018 13:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس سمیت ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگراموں میں داخل لاکھوں طلباء و طالبات کے لئے ٹیوٹرز تعینات کردئیے ہیں اور طلبہ کی سہولت کے لئے ٹیوٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ٹیوٹرز کی تعیناتی شفافیت اور قواعد و ضوابط کے تحت کی گئی ہے۔میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگراموں کے لئے تعینات کئے گئے تمام ٹیوٹرزنے اپنے اپنے طلبہ و طالبات کو انفارمیشن لیٹر ارسال کردئیے ہیں ،ْ علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2018ء میں داخل تمام طلبہ و طالبات اپنے ٹیوٹرز کے بارے میں تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے چیک کرسکتے ہیں۔