سی پیک پر کام کا آغاز،

دو سال میں پاکستانی شہریوں کی زندگیوں میں بہتری

بدھ 18 جولائی 2018 13:25

سی پیک پر کام کا آغاز،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے آغاز کے دو سال بعد پاکستان کے مقامی باشندوں کی زندگیوں میں خاطر خواہ بہتری اور تبدیلی آئی ہے۔ یہ پراجیکٹ چینی حکومت کی ’’بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو‘‘ پراجیکٹ کا اہم عنصر ہے جو کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 2015ء میں باضابطہ طور پر شروع کیا گیا تھا۔

اربوں ڈالر کے منصوبہ میں روٹ کے ساتھ ساتھ سنکیانگ میں کاشغر کو جنوب مغربی پاکستان کی بندرگاہ کو ملانے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔ مقامی باشندوں کی مہارت کے باعث بہت سی ایسی چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں جو کہ چین کی طرف سے پاکستان میں منتقل کی گئی ہیں اور جس سے پاکستانی قوم مستفید ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،55 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

انہوںنے بتایا کہ سی پیک کے قلیل المدتی منصوبے 2017-18ء جبکہ طویل المدتی منصوبے 2020ء تا 2030ء تک مکمل ہو جائیں گے۔