دوران ڈرائیونگ موبائل فون اور ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

بدھ 18 جولائی 2018 13:25

دوران ڈرائیونگ موبائل فون اور ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف ..
فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس فیصل آباد نے دوران ڈرائیونگ کاروں ، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں موبائل فون ، ایل سی ڈی، ٹی وی سکرین استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ موبائل فون کے استعمال اور ایل سی ڈی پر دوران ڈرائیونگ فلمیں دیکھنے کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہٰذا دوران ڈرائیونگ موبائل فون اور ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ نہ تو موبائل فون استعمال کریں اور نہ ہی ایل سی ڈی کااستعمال کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر اچانک چیکنگ کے دوران کوئی ڈرائیور مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی کرتاہوا پایاگیا تو نہ صرف مذکورہ اشیاء بحق سرکار تحویل میں لے لی جائیں گی بلکہ ان کے چالانات اور بھاری جرمانوں سمیت ان کے لائسنس منسوخ کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔