میرے اور سارا علی خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، جھانوی کپور

بدھ 18 جولائی 2018 13:43

میرے اور سارا علی خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، جھانوی کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ان کے سارا علی خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے اور انہیں بطور فلم بین سارا علی خان کی فلمیں دیکھنے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کے بعد سائوتھ انڈین فلم سائن کرنے حوالے سے خبرو کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی سائوتھ انڈین فلم سائن نہیں کی ہے اور ابھی ان کی پہلی ترجیح فلم ’’دھڑک‘‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سارا علی خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے اور انہیں بطور فلم بین سارا علی خان کی فلمیں دیکھنے کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارا نے بہت بڑا وعدہ نبھایا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ خواتین کو ایک دوسرے کی ہمت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔ فلم ’’دھڑک‘‘ جمعہ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :