پنجاب آئل ملز کے بعد ازٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 15فیصدکمی

بدھ 18 جولائی 2018 13:53

پنجاب آئل ملز کے بعد ازٹیکس منافع میں نو ماہ کے دوران 15فیصدکمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں پنجاب آئل ملز لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 15فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18 کے 9ماہ میں پنجاب آئل ملز لمیٹڈ کو125 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 15فیصد کم ہے۔مالی سال 2016-17ء کے 9ماہ میں پنجاب آئل ملز لیمیٹڈ کو147ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ کے دوران کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں دوفیصد جبکہ مالی اخراجات میں 219فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمارکے مطابق مذکورہ عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 14فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :