ڈاکٹر شہباز ملک کی کتاب ’’تحریکِ پاکستان اور پنجابی ادب‘‘ نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام شائع ہو گئی

بدھ 18 جولائی 2018 13:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے شعبہٴ مطبوعات کے زیر اہتمام نام ور مصنف ڈاکٹر شہباز ملک کی تازہ کتاب ’’تحریکِ پاکستان اور پنجابی ادب‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ دلکش گیٹ اپ کے ساتھ 216صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 230/-روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکائونٹ پر صرف 104روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے طلبہ و اساتذہ ، محققین اور عام قارئین کے لیے نہایت مفید اور اہمیت کی حامل ہے۔ اس کتاب کے مصنف و مرتب ڈاکٹر شہباز ملک کے بارے میں ڈاکٹر محمد احسان الحق کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شہباز ملک پنجاب کے اُن ادیبوں اور محققین میں سرِ فہرست ہیں جنھوں نے اپنے کام کی عظمت سے اپنے کام کو وقعت و رفعت کا ہم معنی بنا دیا ہے۔ کتاب کے ابتدائی صفحات پر مصنف کا مکمل تعارف موجود ہے۔ مصنف نے اپنے موضوع کو سات ابواب میں منقسم کیا ہے اور پنجابی و اردو محققین و قارئین کے لیے اس کتاب کی صورت میں دریا کو کُوزے میں بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :