سعودی عرب:ڈاکٹرز اور نرسز کے خلاف پُرتشدد واقعات میں اضافہ
صرف جُون 2018ء میں 130 واقعات نوٹ کیے گئے
محمد عرفان بدھ 18 جولائی 2018 14:07
(جاری ہے)
ہیلتھ پریکٹیشنرز پر حملے کے مرتکب افراد کو دس سال قید کی سزا بھُگتنے کے علاوہ دس لاکھ سعودی ریال کا جُرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
وزارتِ صحت نے واضح کیا ہے کہ طبی شعبے سے منسلک افراد پر حملہ آور ہونے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان پُرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اُنہیں قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ حالیہ دِنوں ایک خاتون نرس پر چاقو حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے وزارت کو ہدایت کی کہ ہیلتھ پریکٹیشنرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ان پر حملے کے مرتکب افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ حملوں میں ملوث افراد کو عدالت کی جانب سے سزا سُنا دی گئی ہے۔ جنوری 2006ء میں ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ اہلیت پر نظر رکھنے کے لیے ایک قانون پاس کیا گیا تھا جس میں مریضوں کے حقوق کو بھی اہمیت دی گئی تھی۔ اس قانون کے مطابق اگرکسی ڈاکٹر کی جانب سے لاپرواہی کے نتیجے میں مریض کا نقصان ہوتا ہے تو وہ ڈاکٹر کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹرز کو اُن کی پریکٹس کے دوران تحفظ کی بھی ضمانت دی گئی ہے۔ صحت کے پیشے سے جُڑے افراد پر حملوں کی پانچ اہم وجوہات بتائی جاتی ہیں‘ جن میں قانونی سقم ‘ ہیلتھ کیئر سروسز کی خراب صورتِ حال‘ دُوسرے ہسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی کے دوران رابطے کا فقدان ‘ مریض اور اُس کے رشتہ داروں سے ڈِیل کرنے کے طریقے سے عدم واقفیت کے علاوہ ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز کو ان حملوں کے دوران مداخلت کا اختیار نہ دینا شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.